ہر شخص زندگی میں کسی نہ کسی سے محبت ضرور کرتا ہے ،میں نے بھی محبت کی ہے ‘ ریشم

یہ فلسفہ غلط ہے انسان کو زندگی میں صرف ایک بار محبت ہوتی ہے ،ناکامی کے بعد پھر کسی سے محبت ہو سکتی ہے

اتوار 8 مارچ 2015 11:59

ہر شخص زندگی میں کسی نہ کسی سے محبت ضرور کرتا ہے ،میں نے بھی محبت کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 8مارچ۔2015ء)فلمسٹا ر ریشم نے کہا ہے کہ ہر شخص زندگی میں کسی نہ کسی سے محبت ضرور کرتا ہے ،یہ فلسفہ غلط ہے کہ انسان کو زندگی میں صرف ایک بار محبت ہوتی ہے محبت میں ناکامی کے بعد پھر کسی سے محبت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے بھی محبت کی ہے لیکن یہ نہیں بتاؤں گی کہ محبت کس سے ہوئی ۔ ریشم نے کہا کہ غرض کو محبت کا نام نہیں دیا جا سکتا ، محبت بے لوث جذبہ ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے منافق اور جھوٹ بولنے والوں سے شدید نفرت ہے ۔ حقیقت پسند ہوں سچ بولتی ہوں اور سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھتی ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال میری ایک فلم ریلیز ہونے والی ہے۔