کیرئیر کے آغاز پر سید نور جیسے بڑے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے‘ یاسر خان

ہر فلم میں مختلف کردار ادا کرنا چاہتا وں اور میری کوشش ہو گی کہ مختلف اور منفرد کرداروں سے اپنی پہچان بناؤں

اتوار 8 مارچ 2015 12:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ہدایتکار سید نور کی زیر تکمیل ایکشن فلم ” بھائی وانٹڈ “سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے نوجوان فنکار یاسر خان نے کہا ہے کہ ہر فلم میں مختلف کردار ادا کرنا چاہتا وں اور میری کوشش ہو گی کہ مختلف اور منفرد کرداروں سے اپنی پہچان بناؤں۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء “سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اداکار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے کیرئیر کے آغاز میں ہی سید نور جیسے با صلاحیت اور بڑے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔

بنیادی طو رپر ٹیلی فلموں کا فنکار ہوں اورکینیڈامیں مقامی فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کر چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فنکاروں سے محبت کرنے والے ہیں ،کینیڈا سے لاہور آ کر اپنائیت کا بھرپور احساس ہو رہا ہے جو نا قابل بیان ہے۔

متعلقہ عنوان :