عاطف اسلم اور ٹائیگر شیروف ساتھ ساتھ نظر آئیں گے

اتوار 8 مارچ 2015 12:11

عاطف اسلم اور ٹائیگر شیروف ساتھ ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جوڑی بنا رہے ہیں ہیروپنتی کے ٹائیگر شروف کے ساتھ ، نئے گیت میں یہ ہیرو ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے۔پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ میں گائے ہر گانے سے دلوں کے تار خوب چھیڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب کمپوز کرایا ہے نیا گیت، زندگی آرہا ہوں میں جس کا ویڈیو بھی بنے گا۔پتہ چلا ہے کہ موسیقار امال ملک کے ساتھ کمپوز ہوئے اس گیت کے ویڈیو میں کوئی اور نہیں ٹائیگر شروف ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ویڈیو کی شوٹ ہے جاری اور بہت جلد اسے پرستاروں کے لیے پیش کردیا جائے گا۔