آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اتوار 8 مارچ 2015 12:30
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی،کیوی ٹیم کی مسلسل پانچویں کامیابی ، 48 ویں اوور میں افغان ٹیم 186 رنز پر ڈھیر،نجیب اللہ 56 اور سمیع اللہ نے54 رنز نمایاں، ڈینئیل ویٹوری نے 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3، کورے اینڈرسن نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ نے ہدف 36.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، مارٹن گپٹل 57 ، برینڈم میکولم 52رنز بناکر نمایاں،افغانستان کے شاہ پور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،نیوزی لینڈکے ڈینیئل ویٹوری کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے میکلین پارک نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 48 ویں اوور میں افغان ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 36.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔(جاری ہے)
کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل 57 ، برینڈم میکولم 52، کیس ولیمسن 33 اور گرینڈ ایلیٹ 19 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ راس ٹیلر 24 اور کوری اینڈریسن 7 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
افغانستان کے شاہ پور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی جس کے بعد کیویز بولرز نے افغان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا اور بلے باز آتے اور پویلین جاتے رہے۔ ایک موقع پر افغانستان کے 6 بلے باز 59 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہو چکے تھے لیکن نجیب اللہ زدران اور سمیع اللہ شنواری کے درمیان 86 رنز کی شراکت نے ٹیم کااسکور 145 رنز تک پہنچا دیا، نجیب اللہ 56 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ سمیع اللہ نے54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینئیل ویٹوری نے 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3، کورے اینڈرسن نے 2 جب کہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ڈینئل ویٹوری کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.