آسٹریلیا کے گلو بٹ نے تو الٹا ہی کام کر دیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:49

آسٹریلیا کے گلو بٹ نے تو الٹا ہی کام کر دیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے وسطی علاقے چیپل سٹریٹ میں ایک شخص ، جس نے سپر مین کا لباس پہنا ہوا تھا، نے گاڑی سے باہرنکل کر ، اپنی ہی گاڑی کا کباڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے ڈنڈے کی مدد سے اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ ڈالی اور بونٹ پر ڈنٹ ڈال دئیے۔ اس سارے تماشے کے دوران سٹرک پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی اور تماشا دیکھنے والوں کا ہجوم ہو گیا۔ بعد میں پولیس اس شخص کو دماغی معائنے کے لیے ہسپتال لے گئی اور ٹوٹی ہوئی گاڑی کو سٹرک سےہٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :