دیار غیر میں زیادہ فتوحات ،مہندراسنگھ دھونی نے سارو گنگولی سے ریکارڈ چھین لیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:54

دیار غیر میں زیادہ فتوحات ،مہندراسنگھ دھونی نے سارو گنگولی سے ریکارڈ ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد دھونی نے بیرون ممالک ون ڈے میچز میں زیادہ فتوحات کا ملکی ریکارڈ سارو گنگولی سے چھین لیا۔

(جاری ہے)

یہ بھارت سے باہر ایک روزہ مقابلوں میں دھونی کی 59ویں فتح شمار ہوئی، اس سے قبل وہ 58 کامیابیوں کے ساتھ سارو گنگولی کے ساتھ ریکارڈ میں شریک تھے، دھونی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے 2007 کا ورلڈ ٹی 20 اور 2011 کا عالمی ون ڈے کپ جیتا، ان کے عہد میں بھارت نے ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کا بھی اعزاز پایا ہے۔