تیسری قومی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 12 مارچ سے شروع ہو گی

اتوار 8 مارچ 2015 12:58

تیسری قومی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 12 مارچ سے شروع ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری قومی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 12 سے 13 مارچ تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی اے ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔