سنوکر کھیل کو 2020ء میں شیڈول اولمپکس گیمز میں شمولیت کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا

اتوار 8 مارچ 2015 13:06

سنوکر کھیل کو 2020ء میں شیڈول اولمپکس گیمز میں شمولیت کیلئے شارٹ لسٹ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کی سرتوڑ کوشش کے بعد سنوکر کھیل کو 2020ء میں شیڈول اولمپکس گیمز میں شمولیت کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ 2020ء میں شیڈول ٹوکیو اولمپکس گیمز کیلئے سنوکر سمیت کئی دوسرے کھیلوں کی شمولیت کے سلسلے میں سخت لابنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر موہان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سنوکر سمیت تین دیگر کھیلوں کو اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اولمپک ایسوسی ایشن اور ورلڈ کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس خصوصی طور پر اس کی پیروی کر رہے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سنوکر کو میگا گیمز میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :