ڈینیل وٹوری نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

اتوار 8 مارچ 2015 13:06

ڈینیل وٹوری نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

نیپئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ڈینیل وٹوری ون ڈے کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن گئے۔نیوزی لینڈ کے تجربہ کار باؤلر ڈینیل وٹوری ون ڈے کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ ڈینیل وٹوری نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کیخلاف باؤلنگ کرتے ہوئے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے والے ڈینیل وٹوری نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے کرکٹ میں 2200 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 4500 رنز اور 362 وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بنانا میرے لئے خاص اہمیت کا حامل رہا جس کی وجہ سے میری ون ڈے کرکٹ پس منظر میں چلی گئی تھی تاہم ورلڈ کپ 2015ء شروع ہونے سے پہلے میں نے اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ میں اتنی صلاحیت ہے کہ میں اپنے ملک کیلئے کچھ کر سکوں۔

متعلقہ عنوان :