پاکستان کو جیت کی زیاد ہ طلب تھی اے بی ڈی ویلیئرز

اتوار 8 مارچ 2015 13:06

پاکستان کو جیت کی زیاد ہ طلب تھی  اے بی ڈی ویلیئرز

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی فتح پر کہا ہے کہ گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹھیک ہے، تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور آگے کے میچز میں مزید لڑنا ہوگا۔جنوبی افریقہ کے کپتان نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو سراہا اے بی ڈی ویلیئرز نے کہاکہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے اور وہ میچ کو جیتنے کے ہی ارادے سے آئے تھے۔

جنوبی افریقہ نے ابتدائی مراحل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی باوٴلرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے چار جنوبی افریقی باوٴلرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم دباوٴ میں آگئی۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز نے کہ اکہ جب بھی ان کے کھلاڑی آؤٹ ہوئے وہ کھیل کا ٹرنگ پوئنٹ ثابت ہوا اور یہ سلسلہ یوں ہہی چلتا رہا کہ وہ وکٹیں گنواتے رہے اور پاکستانی باوٴلر ان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے رہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور کھلاڑیوں کو ان پر اعتماد ہے اسی لئے تو وہ سب یہاں موجود ہیں۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ یہ جانتے ہیں کے وہ یہ ورلڈ کپ اکیلے نہیں چیت سکتے اسی لئے ان کو اپنی ٹیم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :