مجبوری کے عالم میں کتے کا انتہائی اقدام

اتوار 8 مارچ 2015 13:08

مجبوری کے عالم میں کتے کا انتہائی اقدام

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)برطانیہ میں ہونے والے کروٹس 2015 ڈاگ شور کے دوران صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہو گئی جب ڈیلن تھامس اپنے کتے کی نمائش کے لیے میدان کا چکر لگا رہا تھا اور درمیان میں ہی فطرت کی پکار پر کان دھرتے ہوئے کتا زمین پر بیٹھ گیا۔ جب کتا زمین سے اٹھا تو کتے کے مالک ڈیلن تھامس کے منہ کا رنگ شرم سے سرخ اورمیدان کی گھاس کا رنگ بھورا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈاگ شو کے اصولوں کے تحت کتوں کو ججوں کے سامنے اس طرح کی حرکت کی اجازت نہیں تھی ، اس لیے ڈیلن تھامس نے جلدی سے جیب سے ایک لفافہ نکالا کتے کو صاف کیا اور لفافہ قریب آنے والی جج کے ہاتھوں میں تھماکر چلا گیا۔ اس دوران تمام تماشائیوں نے کتے اور مالک کے تالیاں بھی بجائیں۔ ویڈیو اور خبر کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔