قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی

اتوار 8 مارچ 2015 13:08

قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے 14 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 2015 حمیدی ہال ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں 28 سے31مارچ تک منعقد ہو گی جس میں الحاق شدہ یونٹ آرمی، نیوی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزاد کشمیر، لمس یونیورسٹی ، لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔

سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید شہریارعلی نے جیتنے والی ٹیموں کے لئیے ایک لاکھ روپے کے کیش پرائزکا اعلان کیا ہے اور اسکے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ٹیموں کو ٹی اے، ڈی اے اور ٹرافی، میڈلز، سرٹیفیکٹ ، شیلڈ ودیگر انعامات بھی دےئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر اور آئی جی پولیس گلگت کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے رولز اینڈ ٹیکنکل کا اعلان کردیا ہے جس میں ملک سمین خان کو چےئرمین، ممبران میں مدثر آرائیں، میجر سیلم، محمد رضوان، اعجازالحق، سید توقیر احمد، نادیہ چمکنی اور مقبول احمد شامل ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ امپائرزو ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جن میں سعد نواز، خالد پرویز، یاسرجاوید، انوار احمد، شاہد امین، جمال الدین، ارشد خان، شاریہ یوسف، عظمہ وقار، طیبہ بٹ، زلے ارم،عدنان غوری، فرحان علی، سہیل احمد، عائشہ رزاق اور عروج سعید شامل ہیں۔

ٹیم مینجرز میٹنگ 27 مارچ کو حمیدی ہال میں ہو گی۔