محمد کریم نے روایتی حریف بھارتی اسکیئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشین سکی چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 8 مارچ 2015 13:08

محمد کریم نے روایتی حریف بھارتی اسکیئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشین سکی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پاکستان کے محمد کریم نے روایتی حریف بھارتی اسکیئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشین سکی چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی اسکی فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایشین سکی چیمپئن شپ جنوبی کوریا میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں پاکستانی سکیئرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے توقعات سے بڑھ کر نتائج دیئے۔

چیمپئن شپ میں 35 ممالک کے اسکیئرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

جائنٹ سلالم کیٹگری میں کوریا نے طلائی اور کانسی  ایرانی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، دوسری جانب سلالم کیٹگری میں ایران نے طلائی جبکہ کوریا نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ پاکستانی ٹیم دو مرد اور دو خواتین سکیئرز پر مشتمل تھی جنہوں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، محمد کریم نے روایتی حریف بھارتی اسکیئرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیرہویں پوزیشن حاصل کی۔ میرنواز جونیئر سولہویں نمبر پر رہے۔ خواتین کے سلالم کیٹگری میں پاکستان کی فاطمہ سہیل کے سوا کوئی دوسری سکیئر فنش لائن تک نہیں پہنچ سکی۔