ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں‘ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتا‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی‘ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بامقصد مذاکرات سے چاہتے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے قیام سے معاشی ترقی آئے گی ‘ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے‘ پرامید ہیں بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے
وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کااسلامی ممالک کے تھنک ٹینک سے خطاب،میڈیاسے گفتگو
اتوار 8 مارچ 2015 13:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں‘ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتا‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی‘ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بامقصد مذاکرات سے چاہتے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے قیام سے معاشی ترقی آئے گی ‘ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے‘ پرامید ہیں بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے۔
وہ اتوار کو اسلامی ممالک کے تھنک ٹینک فورم سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس آئندہ سال اسلام آباد میں ہوگی امید ہے بھارتی وزیراعظم ہماری دعوت پر سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔
بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں بھارتی سیکرتری خارجہ سے مذاکرات مثبت رہے امید ہے آگے بھی بامقصد مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں حصہ نہیں لینا چاہتا اور نہ ہی بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے دہشت گردی کے باعث پاکستان میں پچاس ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے وہ 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے ان کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.