لاہور میں فلم ”جلیبی“کی پرموشنل تقریب بدنظمی کا شکار

اتوار 8 مارچ 2015 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) لاہور میں فلم ”جلیبی“کی پرموشنل تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع سپر سینما ووگ ٹاور کی انتطامیہ نے فلم ”جلیبی“کی پرموسنل تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کرنی تھی لیکن فلم کی کاسٹ ہال میں پہنچتے ہی سینما کی انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے دھکم پیل اور بدتمیزی کرنا شروع کر دی اور سینما مینجر میڈیا نمائندوں کو سوالات کرنے سے بھی منع کرتے رہے اور سینما منیجر بعض سینئر میڈیا نمائندوں سے توتکار کرکے غصہ نکالتے رہے۔

(جاری ہے)

جس پر میڈیا نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا اور سینما مالکان سے مینجر کو فوری اس کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :