اداکارہ ہما علی کی فلم”کچھ پل کے لئے“ کی اوپنگ تقریب ، فلمی ستاروں کی شرکت

اتوار 8 مارچ 2015 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)لاہور میں اداکارہ ہما علی کی اردو فلم ”کچھ پل کے لئے“ کی اوپنگ کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں اداکارہ ہما علی کی فلم ”کچھ پل کے لئے“ کی افتتاحی تقریب سجائی گئی جس کا افتتاح ہدایتکار سید نور کیا جبکہ تقریب میں فلم کے ہدایتکار خرم ملک، ارباز خان، شفقت چیمہ، ڈاکٹر اجمل ملک،ہما علی ،عاصمہ لتا، خوشبو، اورمدیحہ شہزادی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ ہما علی نبھا رہی ہیں جن پر فلم کا آئٹم سانگ بھی عکسبند کیا گیا۔جبکہ کے کوریو گرافر پپو سمراٹ ہیں جو حسب روایت فلم کی اوپنگ تقریب میں چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔