Live Updates

عمران خان ووٹوں کی تصدیق نادرا کے ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھجوا کر دیکھ لیں‘کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی‘عمران خان کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی میرے حلقے میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی ہو ئی ،ہم عوام کے ووٹوں سے کا میاب ہو ئے ہیں ‘ انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی نہ اب کی ہے‘ہمارا دامن صاف ہے‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 15:54

عمران خان ووٹوں کی تصدیق نادرا کے ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھجوا ..

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان این اے 122 کے ووٹوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں یا سی ٹی اسکین‘وہ بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں‘کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی‘عمران خان کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی میرے حلقے میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی ہو ئی ‘ہم عوام کے ووٹوں سے کا میاب ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی نہ اب کی ہے‘ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے‘عمران خان صرف شور مچاتے ہیں انکے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کچھ بھی کر لیں ہمیں اس سے کوئی فر ق نہیں پڑ یگا کیونکہ ہم عوام کے ووٹوں سے کا میاب ہوئے ہیں عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں یا سی ٹی اسکین، وہ بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں،کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی‘این اے 122 کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات