علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ پروازیں متبادل رن ویز پر اتارگئیں

اتوار 8 مارچ 2015 15:58

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) لاہو ر کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو متبادل رن ویز پر اتارا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کی ایمبولینس اور فائر انسپکشن کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد لاہور آنے والی پروازوں کو متبادل رن واے پر اتارا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ٹکر کی وجہ سے رن وے آدھے گھنٹے تک بند رہا جبکہ اس کے بعد گاڑیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد رن وے کو بھی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :