مہمند سپورٹس فیسٹول ، رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ کو منعقد ہونگے ، تاج محمد

اتوار 8 مارچ 2015 16:22

مہمند سپورٹس فیسٹول ، رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ کو منعقد ہونگے ، تاج ..

پشاور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)) مہمند سپورٹس فیسٹول2015 کے سلسلے میں رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ کو منعقد ہونگے جس میں پشاور سمیت مہمند ایجنسی کی آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات بھرپورانداز سے ایجنسی کی مختلف گراؤنڈ پر جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی وقار علی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند ایجنسی ساجد نواز خان ، اے پی اے اپر مہمند ذیشان عبدالله ، کرنل ابراہیم ،ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر اورکے پی او ذاکر الله بھی موجود تھے۔

تاج محمد خان نے بتایا کہ پولیٹکل ایجنٹ مہمند ایجنسی وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا سپورٹس گالا ( مہمند سپورٹس گالا2015 ) کا انعقاد کیاگیا جس میں کرکٹ ، فٹبال ، ہاکی، رسہ کشی ، میراتھن ریس ، سائیکل ریس ، ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، والی بال اور مارشل آرٹ گیمز سمیت مختلف ثقافتی گیمز ،گرینڈ مشاعرہ اور دیگر پروگرامز شامل ہیں جس میں دو ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی اختتامی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات ومشران کو مدعو کیاجائے گا۔ اور اختتامی تقریب کے موقع پر رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہونگے جس میں پشاور سمیت آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کی ملاقات گزشتہ پولیٹیکل ایجنٹ وقار علی خان سے خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جنہوں نے اس فیسٹول کے فورً بعد نیشنل رسہ کشی مقابلے منعقد کرانے کا بھی اعلان کیااور رسہ کشی کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاج محمد خان نے بتایا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مہمند سپورٹس فیسٹول میں رسہ کشی کے مقابلے آرگنائزکرینگے ۔ جس کیلئے وہ پی اے مہمند وقار علی خان اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہے جنہوں نے ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے رسہ کشی گیمز کو اس فیسٹو ل کا حصہ بنایا اور انشاء الله ہم ان گیمز کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔