گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزازحاصل کرلیا

اتوار 8 مارچ 2015 16:37

گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزازحاصل ..

سڈنی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزازحاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک مرتبہ پھر اپنے رنگ میں دکھائی دیئے اور انہوں نے صرف 53 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 102 رنز بنائے ۔میکس ویل نے ون ڈے میں اپنی پہلی جبکہ ورلڈ کپ کی 40 سالہ تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری 53 گیندوں پر 102 رنز سکور کر ڈالی۔انہیں 102کے سکور پر تھیشاراپریرانے آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :