تلکارتنے دلشان نے مچل جانسن کو ایک اوورمیں 6چوکے رسید کردئیے

اتوار 8 مارچ 2015 16:39

تلکارتنے دلشان نے مچل جانسن کو ایک اوورمیں 6چوکے رسید کردئیے

سڈنی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء))سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بلے باز تلکارتنے دلشان نے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن کو ایک اوورمیں 6چوکے رسید کردئیے۔

(جاری ہے)

سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سری لنکن بلے باز دلشان نے چھٹے اوورمیں مچل جانسن کو مسلسل چھ گیندوں پر 6چوکے رسید کردئیے۔دلشان کو فولکنر نے آوٴٹ کیا۔ انھوں نے 60 گیندوں آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز سکور کیے۔