حکومت سیاحت پر خصوصی توجہ دے تو پاکستان زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے‘ سی ای اوکوتھم

اتوار 8 مارچ 2015 17:15

لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) کالج آف ٹورازم ‘ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ اگر حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے تو پاکستان زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے ،حکومت اور نجی شعبے کو پاکستانی سیاحت کو دنیا کے نقشے کے اوپر لانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شفیق نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا لیکن بد قسمتی سے یہاں والدین نے اپنے بچوں کو پوری دنیا کی سیر تو کرائی ہے لیکن انہیں پاکستان نہیں دکھایا ۔

انہوں نے کہا کہ کوتھم سیاحت اور ہاسپیٹلٹی کے شعبوں میں انقلاب لانے کیلئے اپنی ہر ممکن کاوشیں کر رہا ہے لیکن اسکے لئے نجی شعبے کے ساتھ حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اسکے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت ایسا شعبہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے اگر حکومت اس پر خصوصی توجہ دے تو ہم زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :