بھارت سے پاکستان کی شکست ،محمد شامی نے شعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیا
اتوار 8 مارچ 2015 17:54
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیاتھا اوراس دوران بھارت کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے گرین شرٹس کی چاروکٹیں اُڑائی تھیں جن میں یونس خان ، مصباح الحق ، شاہدآفریدی اور وہاب ریاض کی اہم وکٹیں شامل تھیں جبکہ مجموعی طور10اوورز میں صرف 35رنز دیئے تھے لیکن اب خود محمد شامی نے اپنی کارکردگی کے پیچھے چھپاشعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیاہے ۔
’دی انڈین ایکسپریس ‘ کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے بتایاکہ اُنہیں فارم میں واپس لانے میں پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا بڑاہاتھ ہے جنہوں نے اُنہیں مفید مشوروں سے نوازا۔ شعیب اختر نے ہدایت کی کہ اپنا رن اپ کم کریں اوراِسی وجہ سے کارکردگی میں واضح فرق پڑا۔(جاری ہے)
محمد شامی کاکہناتھاکہ شعیب اختر سے انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرکے رابطہ کیا تھا اور اُن کی ہدایت کے بعد نئی پالیسی اپنائی ، رن اپ کم کیا اور اِس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، رن اپ کم کرنے سے آسانی ہوئی اور کارکردگی مزید بڑھ گئی ۔
لیگ کے دوآخری میچوں کیلئے نیوزی لینڈ میں موجودمحمد شامی کاکہناتھاکہ وہ اب مزید اپنے ایکشن میں تبدیلی کیے بغیر مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور کئی سابق کھلاڑیوں نے مزید ایکشن میں تبدیلی نہ کرنے کا مشورہ دیاکیونکہ ایکشن میں تبدیلی بعض اوقات دودھاری تلوار ثابت ہوتاہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.