خواتین کے عالمی دن پر میرپور ماتھیلو میں خاتون نے گھریلوا خراجات کیلئے رقم نہ دینے پر شوہر کی درگت بناڈالی

اتوار 8 مارچ 2015 18:54

خواتین کے عالمی دن پر میرپور ماتھیلو میں خاتون نے گھریلوا خراجات کیلئے ..

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں میں خاتون نے گھر کیا خراجات کیلئے رقم نہ دینے پر شوہر کی لاٹھیوں سے درگت بنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں خدا بخش میں ایک خاتون زوجہ نور حسن نے اپنے شوہر کی اس وقت لاٹھیوں سے پٹائی کردی جب وہ اس سے گھر کے اخراجات کیلئے رقم طلب کررہی تھی جس پر شوہر نے انکار کردیا تو خاتون رو رو کر لاٹھیاں مارتی رہی کہ میں گھر کے اخراجات کہاں سے پورے کروں تم روزانہ کل دینے کا وعدہ کرتے ہو اور سارا دن شہر جاکر جمع پونجی ختم کرتے ہوں۔

بعدازان خاتون سے اس کی ساس نے لاتھی چھین کر اپنے نکھٹو اور کام چور بیٹے کو بچالیا اور وہ بعدازاں گالیاں نکالتے ہوئے گھر سے باہر نکل گیا