سوائن فلو وائرس کا بھارت سے پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ

اتوار 8 مارچ 2015 20:44

سوائن فلو وائرس کا بھارت سے پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سوائن فلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سوائن فلو وائرس بھارت سے پاکستان منتقل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سوائن فلو وائرس بھارت سے پاکستان منتقل ہو سکتا ہے، کیونکہ کراچی اور اندرون سندھ سے ہزاروں افراد بھارت جاتے ہیں۔

سوائن فلو وائرس میں مبتلا مریض کے چھینکنے اور کھانسی سے وائرس باہر آتا ہے اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد فوری متاثر کرتا ہے۔ تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرے۔ تمام بڑے اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فلو کے مرض میں آنے والے مریضوں کے انفلوائینزا این ون ایچ ون کے ٹیسٹ کرائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :