”محکمہ پولیس کی پھرتیاں“ افغانیوں کو مکان کرایہ دینے کے جرم میں میٹرک کے طالبعلم کو جیل بھجوادیا،محکمہ پولیس کی بے حسی سے طالبعلم کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ

اتوار 8 مارچ 2015 21:07

”محکمہ پولیس کی پھرتیاں“ افغانیوں کو مکان کرایہ دینے کے جرم میں میٹرک ..

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) ”محکمہ پولیس کی پھرتیاں“ افغانیوں کو مکان کرایہ دینے کے جرم میں میٹرک کے طالبعلم کو جیل بھجوادیا،محکمہ پولیس کی بے حسی سے طالبعلم کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے عملہ نے اپنی ”کارکردگی شو “کرنے کیلئے گاکھڑی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم سالک شریف ولدمحمدشریف کو افغانیوں کو مکان کرایہ دینے کے الزام میں گرفتارکرکے جیل بھجوادیا،محکمہ پولیس کے افسران واہلکاروں کی افسری کے چکرمیں نوجوان کا ہفتہ کو ہونے والا میٹرک کا سالانہ پرچہ ضائع ہوگیا،اگرکسی وجہ سے طالبعلم کی آج بھی ضمانت نہ ہوسکی تو اس کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :