چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

پیر 9 مارچ 2015 10:50

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ، اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے آج سربراہی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان بھی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے اور دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے ،

متعلقہ عنوان :