کترینہ کا مجسمہ جلد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

پیر 9 مارچ 2015 11:55

کترینہ کا مجسمہ جلد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا مجسمہ بہت جلد مادام تساوٴ میوزیم لندن میں سجنے جارہا ہے۔لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں بالی وڈ حسیناوٴں کے مومی مجسمے بڑے شان سے کھڑے ہیں، جن میں ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور خان شامل ہیں اور اب ان کے بعد کترینہ کیف بھی مادام تساوٴ میوزیم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مادام تساوٴ میوزیم لندن کی انتظامیہ نے اعلان کردیا ہے کہ جلد ہی باربی ڈول کا مجسمہ ان کے یہاں رونق بڑھائے گا۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ بیس آرٹسٹوں کی ٹیم ان کے ویکس فیگر پر کام کرے گی جس میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈز کا خرچہ آئے گا۔