ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈی ویلیئرز گلوکار بھی نکلے

پیر 9 مارچ 2015 12:08

ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈی ویلیئرز گلوکار بھی نکلے

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈی ویلیئرز گلوکار بھی نکلے۔بیٹنگ اور باؤلنگ میں صلاحیتیں دکھانے والے کرکٹر کو آل راوٴنڈر کہا جاتا ہے لیکن زندگی کے مختلف شعبوں میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈویلیئرز، کرس گیل اور ویرات کوہلی موسیقی کے سروں پر نچانے کا بھی کام کرتے ہیں۔

کرکٹ جیسے تھکا دینے والے کھیل میں شہرت رکھنے والے کھلاڑی موسیقی کا بھی فن جانتے ہیں۔ ریکارڈ ففٹی اور سنچری جڑنے والے اے بی ڈویلیئرز کا تو اپنا میوزک بینڈ ہے۔ جنوبی افریقی کپتان کرکٹ کے علاوہ ہاکی، رگبی، گالف اور رگبی کی طرح انگریزی ہی نہیں بلکہ ہندی میں گانا گانے کا بھی کارنامہ دکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف چھکے چھڑا دینے والی اننگز کھیلنے والے کرس گیل بھی دلوں کے تار بجانے کا شوق ہے۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سر بکھیرنا جانتے ہیں تو بلے باز ویرات کوہلی بھی اپنی آواز کا جادو جگا کر فارغ وقت میں دل بہلاتے ہیں۔ سری لنکن آف سپنر سنینائیکے کے پاس بیٹسمین کو گھما دینے اور پرستاروں کو نچانے کا فن بھی ہے۔ یوں تو کرکٹرز کی ایک لمبی فہرست ہے جو بیٹ بال کے علاوہ سروں کے تال میل پر بھی عبور رکھتے ہیں جن میں بریٹ لی، ہربھجن سنگھ، گریم سوان اور ڈیوائن براوو خاص مشہور ہیں۔