ورلڈ کپ 2015ء : بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 276رنز کا ہدف

پیر 9 مارچ 2015 12:20

ورلڈ کپ 2015ء : بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 276رنز کا ہدف
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 33ویں میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 275رنز بنا ئے ۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 4وکٹیں 99رنز پر گر چکی تھیں تاہم مشفیق الرحیم اور محمود اللہ ریاض نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 141رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران محموداللہ ریاض بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ۔

محموداللہ 103، مشفیق الرحیم 89اور سومیا سرکار 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کرس جورڈن نے 2،2جبکہ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔ یاد رہے کہ کوارٹر فائنل تک رسائی کی اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے انگلینڈ کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :