95 سالہ بابے نے ورلڈ ریکارڈ توڑا اور سوگیا

پیر 9 مارچ 2015 12:25

95 سالہ بابے نے ورلڈ ریکارڈ توڑا اور سوگیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء)95 سالہ بوڑھے نے 200 میٹر دوڑ کا ورلڈ ریکارڈ رتوڑا اور اپنے ہوٹل کے کمرے میں جا کر سو گیا۔ ڈاکٹر چارلس ایگسٹر نے برٹس ماسٹر چمپئن شپ میں 200 میٹر ان ڈور دوڑ میں 95 سالہ کیٹیگری میں مطلوبہ فاصلہ 55.48 سیکنڈ میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)

لندن میں پیدا ہونے والے (حال مقیم زیورچ) چارلس نے پچھلے سال ہی دوڑ لگانی شروع کی ہے۔اس نے 60 میٹر دوڑ میں بھی 15.32 سیکنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر چارلس کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کسی بھی عمر میں چیلنج کر سکتے یا ہیں منزل کو پا سکتے ہیں۔ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد چارلس لندن کی پریمیئر ان کے ایک کمرے میں جا کر سو گیا۔اس کے کوچ کا کہنا ہے کہ اسے چارلس پر فخر ہے۔