بھارتی حکومت کے فیصلے کےخلاف این ڈی ٹی وی کا خاموش احتجاج

پیر 9 مارچ 2015 12:33

بھارتی حکومت کے فیصلے کےخلاف این ڈی ٹی وی کا خاموش احتجاج

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء) بی بی سی نے دسمبر 2012 میں ہونے والے دہلی گینگ ریپ کے بارے میں ایک ڈاکیومنٹری بنائی ہے جس میں 23 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم مکیش سنگھ کا انٹرویو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو بی بی سی اور این ڈی ٹی وی سے دکھائی جانی تھی مگر بھارتی حکومت نے ہندوستان میں اس فلم کو چلانے کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کچھ ایسی باتیں ہیں جس سے جرائم کو فروغ مل سکتا ہے۔ بی بی سی پر نشر ہونے سے پہلے یہ فلم یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ ہو چکی ہے مگر بھارت میں یہ عوام کی پہنچ میں نہیں۔ جس وقت یہ فلم بی بی سی پر نشر ہو رہی تھی این ڈی ٹی وی نے ایک گھنٹے تک اپنی سکرین پر ایک سیاہ تصویر دکھاتا رہا۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں ایک موم بتی جل رہی ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے دختران ہند(India’s Daughters)۔

ناظرین نے این ڈی ٹی وی کے اس خاموش احتجاج کو بہت پسند کیا ہے۔ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں دہلی ریپ کے مرکزی مجرم مکیش سنگھ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مقتولہ اپنے قتل کی خود ذمہ دار ہے۔ اگر وہ مزاحمت نہ کرتی تو ہم اسے بس زیادتی کر کے چھوڑ دیتے۔ مکیش سنگھ کا کہنا ہے ہر زیادتی میں عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے، وہ رات کے نو بجے کے بعد نکلی ہی کیوں تھی۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اسے پھانسی ملنے سے عورتوں کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ان کی پھانسی کے بعد آئندہ جو بھی عورتوں کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ انہیں زندہ نہیں چھوڑا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :