دنیا کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے نے اپنی بڑی ناکامی کا اعتراف کر لیا

پیر 9 مارچ 2015 13:04

دنیا کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے نے اپنی بڑی ناکامی کا اعتراف کر لیا

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) امریکی انٹیلی جنس اور سی آئی اے حکام نے القاعدہ اور داعش کو شکست دینے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ امریکی حکام کا کہناہیکہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مارنے کے بعد القاعدہ کی گیارہ ستمبر طرز کے حملوں کی صلاحیت ختم کردی۔لیکن اب بھی دہشتگردی کا خطرہ برقرار ہے۔نہ القاعدہ کوہراسکے نہ ہی داعش کے خلاف کامیابی ملی۔

امریکی انٹیلی جنس اورسی آئی اے حکام نے ناکامی کااعتراف کرلیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز آر کلیپر جونیئر نے کانگریس کو بتایاہے کہ دہشتگردی نے تاریخ کی بدترین شکل اخیتارکرلی ہے۔ دہشتگردوں نے نئے رجحانات متعارف کرادیئے ہیں۔ ہر بار ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ میں امریکی میجرجنرل مائیکل نگاٹا نے انسداد دہشتگردی کانفرنس کے دوران اعتراف کیاکہ داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ہے اور اس لعنت کوآسانی سیختم نہیں کیاجاسکتا۔ امریکی سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل نے اس بات پرشبہے کااظہار کیاکہ وہ اپنے زندگی میں القاعدہ اور داعش کا زوال سیکھ سکیں گے۔ مائیکل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گے اور شاید ان کے بچے اور بچوں کے بچے بھی القاعدہ اور داعش سے لڑتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :