پاکستان کوآ ئند ہ چند سا لو ں میں پانی کے قحط کا سامنا ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی
پیر 9 مارچ 2015 13:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ حل کرنا چاہتا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ پانی و بجلی کی قلت ماضی کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے بجلی کی قلت میں 3 سال میں قابو پالیں گے لیکن پانی کا مسئلہ طویل مدتی ہے 2 تین سال میں قابو نہیں پایا جا سکتا ۔
پانی کا مسئلہ پوری دنیا میں اہم مسئلہ بن چکا ہے پاکستان میں پانی کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے اور اس میں سب سے زیادہ اہم بحران پانی کا ہے اور بدقسمتی سے ماضی میں اس اہم معاملہ پر خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے اور آبی ذخائر کو بھی مسلسل سیاسی مفادات کی نظر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو موسمی تغیرات کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے آبی ذخائر کی تعمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے آبی ذخائر کی قلت کے باعث پاکستان کو ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان کو پانی کے قحط کا سامنا کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے پانی کے قحط سے بچنے کے لئے کوئی تیاری نہیں کی گئی اور پانی ذخیرہ کرنے والے تمام ڈیم سیاست کی نظر ہو رہے ہیں حکومت پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور بحران کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور جاری ہے ہماری حکومت اس مسئلہ پر طویل مدتی پرگرام تیار کر رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے وہی ذخائر موجود ہیں پانی کے مسئلہ پر قوم کو اپنی عاد بدلنی ہو گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.