حکومت کا سیالکوٹ کی طرز پر فیصل آباد میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

پیر 9 مارچ 2015 13:30

حکومت کا سیالکوٹ کی طرز پر فیصل آباد میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقافی پارلیمانی سیکرٹری ممبرقومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے بتایا کہ حکومت نے سیالکوٹ کی طرز پر فیصل آباد میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اس کے لئے حکومت نے چک جھمرہ کے نزدیک پچیس ایکڑ زمین بھی مختص کر دی ہے جہان دیگر سہولیات کے علاوہ حاجی کیمپ، کسٹم آفسز ، ائیرکارگو، وئیر ہاؤس، بزنس ہاؤسز اور شاپنگ آرکیڈ بھی تعمیر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں و صنعتکاروں کو اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگایہ بات انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈس انڈسٹری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء کے مطابق یہ منصوبہ آج سے چند سال قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے مرتب کیا تھا،اور یہ زمین اس وقت کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رقبے میں شامل تھی مگرحکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی اس منصوبہ پر کام شروع نہ ہو سکا،اب موجودہ حکومت نے سابق منصوبے پرکام شروع کر کا فیصلہ کیاہے،اسطرح زیرغور منصوبے پر اربوں خرچ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :