پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا: آئی ایس پی آر

پیر 9 مارچ 2015 13:54

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ کر لیا: آئی ایس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس شاہین کا نام شاہین تھری بیلسٹک میزائل ہے جس کا کامیاب تجربی بحیرہ عرب کے ایک مقام سے کیا گیا ہے، شاہین تھری جوہری اور روایتی وار ہیڈ میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ یہ 2750 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو بآسانی نشان بنا سکتا ہے، اس کے علاوہ شاہین تھری ایٹمی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک بھی مار کر سکتا ہے. صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے آئی ایس پی آر کو شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے.