قومی ٹیم فتوحات کیلئے راستے پر گامزن ہوگئی ، خدارامیڈیا ایسی خبریں نہ پھیلائے جس سے حوصلے پست ہوں وقار یونس

پیر 9 مارچ 2015 15:07

قومی ٹیم فتوحات کیلئے راستے پر گامزن ہوگئی ، خدارامیڈیا ایسی خبریں ..

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم فتوحات کیلئے راستے پر گامزن ہوگئی ہے ، خدارامیڈیا ایسی خبریں نہ پھیلائے جس سے ٹیم کے حوصلے پست ہوں، ٹیم کو مددکی ضرورت ہے،ہم پاکستانی اور محب وطن ہیں ،قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔پیرکو یہاں غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے وقاریونس نے کہاکہ گرین شرٹس بروقت فارم میں آگئے ہیں، ورلڈ کپ کے فاتح کے بارے میں پیشگوئی مشکل ہے، یہ بدستور اوپن ایونٹ اور اس میں کوئی بھی ٹیم فاتح ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں بولرز اچھا پرفارم نہیں کرپائے لیکن اب ردھم میں آگئے ہیں۔ بھارت سے ورلڈ کپ میں کبھی نہ جیت پانے کے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں کیا ہوا اور ٹیمیں کیوں ہاریں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے لیکن اس بار بھارت کو آسٹریلیا میں ایونٹ کے آغاز سے دو ماہ قبل ہی ڈیرے ڈال دینے کا کافی فائدہ ہوا، میں اس حوالے سے کوئی بہانہ نہیں بنا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارتی ٹیم کو یہاں پر ٹیسٹ اور ٹرائنگولر سیریز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا جبکہ ہمیں تیار ہونے کا مناسب موقع نہیں ملا تھا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے آئی سی سی سے ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں وقاریونس نے کہا کہ سرفرازاحمد کی صلاحیتوں پر میرے سمیت کسی کو کوئی شک نہیں ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکی کنڈیشنز کو مدنظررکھ ٹیم کمبی نیشن بنایا گیا ہے ،ہر وکٹ اورعلاقے کی کنڈیشنز مختلف ہیں،سرفرازاحمد سے نہ کوئی جھگڑاہوانہ تلخ کلامی ،تمام کھلاڑی میری عزت کرتے ہیں اوروہ بھی انہیں ایک بڑا ہونے کے ناطے سے برابری کی بنیادپر دیکھتے ہیں لہذامیڈیا ایسی خبروں کو نہ اچھالے جس سے ہمارا مورال گرے،انہوں نے پاکستانی صحافی کے ایک ایسے سوال کو احمقانہ قراردیا تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا جس پر بھی بہت شور مچایاگیا،میرے خیال میں سرفرازاحمد کی وضاحت کے بعد ایسی افواہوں کو ختم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :