عوام سے کیا گیا ایک وعدہ جسے وزیر اعظم نے حقیقت میں بدل دیا

پیر 9 مارچ 2015 16:16

عوام سے کیا گیا ایک وعدہ جسے وزیر اعظم نے حقیقت میں بدل دیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کر دیا، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نیانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد 22جون 2010کو رکھاتھا، وزیر اعظم کی ہدایت پر منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 9 ارب روپے لاگت آئی، نئے ایئرپورٹ پر بیک وقت 4طیاروں کے آپریشنز کی سہولت ہو گی، ایئرپورٹ بیک وقت 2ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر سکے گا، ملتان ایئرپورٹ ملک کے کشادہ ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہو گیا ہے، بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سالانہ دس لاکھ مسافر استفادہ کریں گے۔

پیر کو وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کو منصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا، افتتاح کے بعد منصوبے کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا بھی مانگی گئی، اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقائی رقص پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نیانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد 22جون 2010کو رکھاتھا، وزیر اعظم کی ہدایت پر منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 9 ارب روپے لاگت آئی۔پہلے مرحلے میں 2ارب روپے سے رن وے کی تعمیر مکمل کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 7 ارب روپے سے نئی عمارت کی تعمیر کی گئی، موثر نگرانی اور شفافیت سے منصوبے میں مسائل کی 20فیصد بچت ہوئی، بین الاقوامی لاؤنجز پر مشتمل نئی عمارت ثقافتی رنگوں سے مزین ہے، نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں آسانی ہو گی، نئے ایئرپورٹ پر بیک وقت 4طیاروں کے آپریشنز کی سہولت ہو گی، ایئرپورٹ بیک وقت 2ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر سکے گا، ملتان ایئرپورٹ ملک کے کشادہ ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہو گیا ہے، بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سالانہ دس لاکھ مسافر استفادہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :