فیصل چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے باعث سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا

پیر 9 مارچ 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے باعث سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی، احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے نہ صرف شہر کے مختلف تھانوں سے پولیس اہلکاروں کی نفری بلائی گئی بلکہ مختلف لائنوں سے بھی پولیس کے جوانوں کو بلا کر سکیورٹی پر تعینات کیا گیا، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

09مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے باعث متعلقہ تھانوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے، موجودہ حالات میں سکیورٹی اہم ایشو ہے اور ایسے معاملات میں ایس ایچ اوز کو تمام وقت موقع پر موجود رہنا پڑتا ہے، جس کے باعث بہت سے اہم معاملات بھی التواء کا شکار ہو جاتے ہیں۔