ورلڈ کپ 2015ء : کرکٹ کا’’ بانی‘‘ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

پیر 9 مارچ 2015 16:50

ورلڈ کپ 2015ء : کرکٹ کا’’ بانی‘‘ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 33ویں میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 275رنز بنا ئے ۔

ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 4وکٹیں 99رنز پر گر چکی تھیں تاہم مشفیق الرحیم اور محمود اللہ ریاض نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 141رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران محموداللہ ریاض بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ۔ محموداللہ 103، مشفیق الرحیم 89اور سومیا سرکار 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کرس جورڈن نے 2،2جبکہ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

276رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 48.3اوورز میں 260رنز پر پوویلین واپس لوٹ گئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 65، این بیل 63اور کرس ووکس 42رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے 4جبکہ مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے 2،2کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ محمود اللہ ریاض کو انکی شاندار کاکر دگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو مات دی ہے ،انگلینڈ ایونٹ میں سے 5میں سے محض 1میچ ہی جیت سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :