لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے

پیر 9 مارچ 2015 17:10

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے لیے لاہور پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے لاہور کے دورے کے دوران انفنٹری ڈویژن کی تقریبات میں شرکت کریں گے.

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشنل تیاریاں امن کے لیے ہیں جنگ کے لیے نہیں، پاک فوج ہر لحاظ سے وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا فروغ نہیں چاہتے لیکن جنگ کے لیے تیار ضرور ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پہلی جنگ عظیم ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنے کا سبق دیتی ہے