بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں ریکارڈ بن گیا

پیر 9 مارچ 2015 17:20

بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں ریکارڈ بن گیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء) انگلینڈ کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں سات پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ جب بنگالی ٹائیگرز کوارٹرفائنل میں پہنچے ہیں ، اس سے پہلے پول میچ میں ہی ڈھاکہ کی راہ دیکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015ءکے ایڈیلیڈ میںکھیلے جانیوالے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 276رنز کا ہدف دیا لیکن کرکٹ کی ماہر ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور 15رنز سے شکست کھاگئی ۔ بنگالی ٹائیگرز سے شکست کھانے کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :