سکھر،میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کیلئے بے مثال خدمات پیش کی ہیں،میاں ممتاز ربانی

پیر 9 مارچ 2015 17:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن (تعلقہ )روہڑی کے صدر میاں ممتاز ربانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کیلئے بے مثال خدمات پیش کی ہیں اور آج ملک کے تمام صوبوں خصوصاً سندھ کی عوام ان سے بے پناہ محبت رکھتی ہے ن لیگ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوام کی خدمات کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ملک کی خواتین کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ن لیگ لیڈیز ونگ کی رہنما اقبال بانو کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران ن لیگ تعلقہ روہڑی کے رہنما کاشف عباسی ، غلام نبی شاہانی ، ملک اعجاز و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :