وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بیلاروس کے سفیراندرے ارمولووچ کی ملاقات

پیر 9 مارچ 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں جمہوریہ بیلاروس کے سفیر اندرے ارمولووچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیلاروس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان تجارت اوراقتصادی میدان میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں زراعت،لائیوسٹاک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔سفیر بیلاروس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اورمعاشی تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔