Live Updates

لاہور : جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکلیں گے، میری والدہ نے مجھے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی تربیت دی، عورتیں معاشرے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ عمران خان

پیر 9 مارچ 2015 17:49

لاہور : جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکلیں گے، میری والدہ نے مجھے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : لاہور میں عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت معاشرے میں بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی تربیت میری والدہ نے دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، سینیٹ انتخابات میں کیا کیاہوا آپ سب کے سامنے ہے میں کے پیکے کے ایم پی ایز کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا، عمران خان نے کہا کہ اگر سکولوں میںبھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو ایک بار پھر سے سڑکوں پر نکلیں گے ، پی ٹی آئی کارکان بھی احتجج کے لیے تیار ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہے تو حکمران اپنے اثاثہ جات کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیو ں اپنے اثاثہ جت کی تفصیل دینے سے گریز کرتے ہیں وہ کیوں نہیں بتاتے کہ انہوں نے یہ جائیداد کہاں سے اور کیسے بنائی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :