”دہشت گردی کے خاتمہ میں علماء و مشائخ کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کل ہو گا
پیر 9 مارچ 2015 17:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ”دہشت گردی کے خاتمہ میں علماء و مشائخ کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کل(منگل) کو ہو گا ۔سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی،ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ،پیر غلام قطب الدین فریدی،مفتی محمد اقبال چشتی(صدر اہلسنت پنجاب) مولانا ارشد القادری،مفتی حسیب قادری،علامہ میر آصف اکبر کے علاوہ جید علمائے اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔(جاری ہے)
آئے روز معصوم اور بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔قاتل گرفتار ہوتے ہیں نہ ذمہ داران کو سزا دی جاتی ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانو ں کو بے وقعت کرنے والوں کو نہ کوئی پکڑتا ہے اور نہ کوئی پوچھتا ہے ۔
عام شہریوں کے ساتھ ساتھ علمائے دین کے قتل کے واقعات کو محض فرقہ ورانہ فسادات کا تسلسل قرار دیکر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے عہدا برآں نہیں ہو سکتی ۔علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہبی،سیاسی و سماجی رہنماؤں کے قتل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے دیگر معصوم شہریوں کے قاتلوں تک بھی پہنچا جائے اور انہیں سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ،اس حوالے سے آج ہونے والا سیمینارایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔پورے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے علمائے کرام کی ذمہ داریوں پر بھی غور کیا جائیگا۔سیمینار میں تمام فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر بھی تجاویز دی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سیمینار میں اس امر پر بھی زور دیا جائے گا کہ علمائے کرام لوگوں کے درمیان اختلافات کے پہلوؤں پر بحث کی بجائے اتفاق و اتحاد اور دہشت گردی کے خاتمے پر غور کریں۔حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علما مل بیٹھیں اور ملکی حالات کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دیں تا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا خاتمہ کر کے ملکی تعمیرو ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے راستے تلاش کئے جا سکیں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.