کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے اب تک سینچری نہیں بنائی

پیر 9 مارچ 2015 19:49

کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے اب تک سینچری نہیں بنائی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ءکے 33میچز میں ابتک26سنچریاں بنی جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کاکوئی کھلاڑی ابھی تک ورلڈکپ2015ءمیں سنچری بنانے کااعزازحاصل نہ کرسکا۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے موجودہ ورلڈکپ اورورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کااعزازحاصل کیا ۔ سری لنکا کے کمارسنگاکارانے سب سے زیادہ 3سنچریاں بنائیں اور میگاایونٹ میں مسلسل تین سنچریاں بناکر عالمی ریکار ڈقائم کیا ہے۔

پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے کوئی بھی سینچری نہ بناکر ریکارڈ بنایا ہے۔حد تو یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات جیسی کمزور ٹیم کے کھلاڑی نے بھی سینچری بنا لی ہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے جے پی ڈومنی،ہاشم محمودآملہ،اے بی ڈی ویلیئرز،ڈیوڈملر اورفیف ڈوپلیسی،آسٹریلیا کی طرف سے ایرون فنچ،ڈیوڈوارنراور گلین میکس ویل،ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل،مارلون سیموئلزاور لینڈل سیمنز،بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اورشیکھردون،متحدہ عرب امارات کی طرف سے شیمان انوربٹ،زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر ،بنگلہ دیش کی طرف سے محموداللہ ،سکاٹ لینڈ کے کائل کوئیٹزر،انگلینڈکی طرف سے ایڈجوائس،جو روٹ اور معین علی ،سری لنکا کی طرف سے سنگاکاراکے بعد لاہیروتھیرمانے، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان نے سنچریاں بنائیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پاکستان،میزبان نیوزی لینڈ،آئرلینڈاورافغانستان کی جانب سے ابھی تک کوئی سنچری نہیں بنی۔