وزیر اعظم کی طرف سے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کو ظہرانے کی دعوت

پیر 9 مارچ 2015 20:11

وزیر اعظم کی طرف سے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کو ظہرانے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کل تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کو ظہرانے کی دعوت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کو دیئے جانے والے اس ظہرانے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ظہرانے میں تمام رہنماوں سے ان کی رائے لی جائے گی اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ان کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔