محکمہ آبپاشی کے فیصل آباد،جھنگ،ننکانہ اور حافظ آباد میں واقع بنگلوں کی فروخت کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی میں 16 مارچ تک توسیع

پیر 9 مارچ 2015 20:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے فیصل آباد،جھنگ،ننکانہ اور حافظ آباد میں واقع بنگلوں کی فروخت کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی میں 16 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسٹرجسٹس چوہدری اقبال کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل میاں اسلم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انگریز دور میں پنجاب کے تمام اضلاع میں بنگلے بنائے گئے،،محکمہ آبپاشی کے افسران سیاسی دباواور ملی بھگت کے ساتھ تاریخی حیثیت کے حامل ان بنگلوں اور ان سے ملحقہ قیمتی اراضی کو اونے پونے فروخت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے،،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ان بنگلوں کی فروخت کے عمل کو روکے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے،،سرکاری وکیل نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے حکم امتناعی میں سولہ مارچ تک توسیع کردی،،عدالت نے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :