وزیراعظم ملکی قومی اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے گیس کی ترسیل اور تقسیم کے دوران نقصانات میں اضافہ کی سمری کو مسترد کردیں، لیاقت بلوچ
پیر 9 مارچ 2015 21:01
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ملکی قومی اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے گیس کی ترسیل اور تقسیم کے دوران نقصانات (یو ایف جی ) میں اضافہ کی سمری کو مسترد کردیں اور اوگرا ، سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اربوں روپے کی گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیازکاروائی کرنے کے احکامات دیں ۔
انہوں نے کہاکہ شنید ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی درآمد کے فیصلے کے بعد بااثر مراعات یافتہ طبقے نے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے پر تولنا شروع کر دیے ہیں ۔ عوام پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے پر سخت تذبذب اور حکومتی اقدامات سے نالاں نظر آتے ہیں اور اب یہی اشرافیہ ایل این جی کی درآمد سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو معاشی محاذ پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.